جناب فاطمہ معصومہ (س) کے قم میں آنے کے کچھ آثار و برکات

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:شہر قم اپنی خصوصیات کی بنا پر  تمام شیعہ نشین علاقوں میں شہرت اور اہمیت رکھتا ہے اور  آج جہان اسلام کے اہم شہروں میں شمار ہوتا ہے۔

جناب فاطمہ معصومہ (س) کے قم میں آنے کے کچھ آثار و برکات

 حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی  شہر قم میں آمد اور پھر  آپ کے پیکر مطہر کی اس شہر میں تدفین ،اس سر زمین کے لئے بہت سی برکتوں کا ذریعہ قرار پائیں۔ دختر پیغمبرؐ کی آمد کے وقت سے ہی اس شہر میں ثقافتی، سیاسی، سماجی، اقتصادی زاویاں سے  ترقی کا باب کھلا۔ اس عظیم تاریخی روداد  کے  آثار کو تاریخ کے آئینہ میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔شہر قم میں حضرت

معصومہ (س) کی برکتیں اور پھر اس شہر کا  پورے ایران پر اثر، اس قدر  اہم تھا  اور ہے کہ برسوں   سے انگنت مقامی اور  بیرونی زائرین کی پناہگاہ   بنا ہوا ہے۔ اور  نہ فقط ایلبیتؑ کے چاہنے والوں کے لئے  رغبت کی جگہ  قرار پایا بلکہ   غیر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی جب اس سر زمین سے ہو کے گذرے  تو انکے لئے بھی   رغبت کا سبب بنی۔ جسکی مثالیں  کتابوں میں موجود ہیں،  Eugène Napoléon Flandin( یوجین فلانڈین) ، فرانسوی  سیاح یا کارل بروگش ( Karl Brugsch) ، جرمن سیاح  کے  واقعات اس کے  بعض نمونے ہیں[1]۔

بہر حال ، جناب معصومہ (س)  کے قم میں آنے کے بعد شہر قم ،بہت سے  علویوں اور سادات  کی توجہ کا مرکز بنا اور  مختلف ادوار تاریخ میں  یہ شہر ، علماء، فضلاء ، مشاہیر اور مہاجرین کے لئے بہترین پناہگاہ ثابت ہوا۔

شہر قم اپنی خصوصیات کی بنا پر  تمام شیعہ نشین علاقوں میں شہرت اور اہمیت رکھتا ہے اور  آج جہان اسلام کے اہم شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ اور شیعہ  فقہی اور ثقافتی مرکزوں میں سے اہم  ترین مرکز اور خاص طور پر  عظیم اسلامی انقلاب کا بنیادی مرکز سمجھا جاتا ہے۔

یہاں پر  جناب معصومہ سلام اللہ علیہا کی قم آمد کے کچھ  نتائج  کو فہرست وار( جنکی تفصیل اس مقام پر ممکن نہیں ہے)  ذکر کرتے ہیں:

۱۔ شہر قم کی توسیع۔ ۲۔ قم کا توجہ کا مرکز بننا۔ ۳۔  مذہبی استحکام کا ذریعہ بننا۔ ۴۔  سادات کا کثرت کے ساتھ  آنا۔ ۵۔ امام زادوں کے امور  پر توجہ کا ذریعہ پیدا ہونا۔۶۔ عظیم اور بزرگ علماء کرام کی  پرورش۔ ۷۔ حوزہ علمیہ کا قیام ۔۸۔ اسلامی انقلاب  کا وجود میں آنا وغیرہ۔

..............................................................

[1] ۔ ماهنامه کوثر، ش 9، ص 73 و 74۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
www.welayatnet.com
Online: 4