محمدی گلپائیگانی :آل سعود کا کعبہ واشنگٹن اور لندن ہے

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک مقتدر عالم دین نےایران میں ایک اجتماع سے خطاب میں آل سعود کے ہولناک اور بھیانک جرائم اور سرزمین حجاز کو ایک فاسد اور فاسق شخص سعود کے نام سے موسوم کرنے کو آل سعود کا مجرمانہ فعل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کا کعبہ واشنگٹن اور لندن ہے۔

محمدی گلپائیگانی :آل سعود کا کعبہ واشنگٹن اور لندن ہے

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک مقتدر عالم دین اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج’’حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی‘‘ نے ایران میں ایک اجتماع سے خطاب میں آل سعود کے ہولناک اور بھیانک جرائم اور سرزمین حجاز کو ایک فاسد اور فاسق شخص سعود کے نام سے موسوم کرنے کو آل سعود کا مجرمانہ فعل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کا کعبہ واشنگٹن اور لندن ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آل سعود نے سرزمین وحی اور سرزمین حجاز کو اپنے نام سے موسوم کرکے حرمین شریفین پر غاصبانہ قبضہ کرلیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ منیٰ کا المیہ ایک ‏ عظیم المیہ ہےجسے مسلمان کبھی فراموش نہیں کریں گے جب کہ منی کے المناک واقعہ کے بارے میں آل سعود کی رفتار بالکل مجرمانہ رفتار تھی۔

حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے مزید کہا کہ آل سعود نے پیاسے حجاج کو پانی تک پینے نہیں دیا، حجاج کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا اور ثابت کردیا کہ آل سعود درحقیقت ابو جہل و ابو لہب و ابو سفیان و معاویہ اور یزید کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں اوران کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
www.welayatnet.com
Online: 46