حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی شادی نہ کرنے کی وجوہات

Sun, 07/23/2017 - 05:45
حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی شادی نہ کرنے کی وجوہات

حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی شادی نہ کرنے کی تین دلیلیں :
حضرت معصومہ(سلام اللہ علیھا) کی شادی نہ کرنے کی اصلی وجہ یہ ہے کہ چونکہ ہارون الرشید اور مامون کے زمانے میں اہل تشیع اور علوی بالخصوص امام کاظم(علیہ السلام) سخت اذیت اور آزار کی حالت میں زندگی گزارہے تھے اور آپ(علیہ السلام) کا معاشرے کے ساتھ رابطہ بہت محدود ہو گیا تھا، کوئی اہل بیت کے نزدیک ہونے کی جرات نہ رکھتا تھا، آپ کے ساتھ شادی بیاہ کے رشتے برقرار کرنا تو دور کی بات تھی۔
یعقوبی کے نقل کے مطابق امام موسی بن جعفر نے وصیت فرمائی تھی کہ ان کی بیٹیاں شادی نہ کریں۔ لیکن بعض دیگر مورخین اس روایت کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس نظریے کو رد کرتے ہیں،اور ان روایات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ جن میں ائمہ (علیھم السلام) نے شادی کے لیے بہت زیادہ تاکید کی ہے، اور یعقوبی کی روایت سنت پیامبر اور ائمہ کے خلاف ہے ۔
بعض علماء معتقد ہیں کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا علمی اور معنوی اعتبار سے اعلی درجہ پر فائز تھیں اس لیے ان کو کوئی کفونہیں تھا جس وجہ سے ان کی شادی نہیں کی گئی ۔
اکثر علماء فقط پہلی دلیل کو معتبر سمجھتے ہیں اور اسی کے قائل ہیں ۔(راز عدم ازدواج حضرت معصومہ،ص۱۰۳)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسینی، «راز عدم ازدواج حضرت معصومه (سلام اللہ علیھا)»، ص۱۰۳.

 

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
www.welayatnet.com
Online: 37