خدا کا شکر

Wed, 03/06/2019 - 16:37

ایک ثروتمند کھڑکی سے جھانک رہا تھا دیکھا کہ ایک فقیر خرابے سے کوئی چیز ڈھونڈ رہا ہے ، امیر آدمی کہنے لگا، اللہ تعالی تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں فقیر نہیں ہوں. وہی فقیر اس نے ارد گرد دیکھا کہ ایک نشہ کرنے والے کو سڑک پر دیکھا پھر یہی فقیر اللہ تعالی کا شکر کرنے لگا کہ اللہ تعالی تیرا بہت شکر گزار ہوں کہ میں نشہ نہیں کرتا.
وہ نشہ کرنے والے نے جب ایمبولینس کو دیکھا کہ ایک مریض کو لیکر جا رہے ہیں تو اللہ تعالی کا شکر کرنے لگا کہ میں صحیح و سالم ہوں.
مریض نے جب ہسپیتال میں دیکھا کہ ایک جنازہ کو سرد خانہ میں لیکر جا رہے ہیں تو یہ مریض اللہ تعالی کا شکر کرنے لگا کہ میں ابھی زندہ ہوں.
میرے عزیز دوستوں
فقط ایک مردہ آدمی شکر ادا نہیں کر سکتا.
کیوں آج ہم اللہ تعالی کا شکر ادا نہیں کرتے کہ جس نے ہمیں زندگی کرنے کی فرصت عطا کی ہے .
,,وَ قُلِ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ سَيُرِيكُمْ آيٰاتِهِ فَتَعْرِفُونَهٰا وَ مٰا رَبُّكَ بِغٰافِلٍ عَمّٰا تَعْمَلُونَ،،(سورہ نمل۹۳﴾
اور کہدیجیے: ثنائے کامل اللہ کے لیے ہے، عنقریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا تو تم انہیں پہچان لو گے اور آپ کا پروردگار تمہارے اعمال سے غافل نہیں ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
www.welayatnet.com
Online: 5