ماہ مبارک رمضان کا پیغام

Mon, 05/13/2019 - 11:43

خلاصہ: ماہ مبارک رمضان کا سب سے اھم پیغام یہ ہےکہ  انسان اپنے آپ کو قرآن کی تلاوت کے ذریعہ معصومین(علیہم السلام) سے حقیقی معرفت حاصل کرسکتا ہے۔

ماہ مبارک رمضان کا پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ماہ مبارک رمضان میں روزے، نماز، دعاؤں اور زیارتوں سے انسان کے دل نرم ہو جاتے ہیں، روح اور جان پاک ہو جاتی ہے۔ یہ سب اس لیئے تاکہ پاک پیغام کو دریافت کرنے کے لیئے پاک ظرف تیار کیا جائے۔ خدا کا پیغام پاک و طاہر ہے لہذا اب جس دل میں اسکو جانا ہے اسکا بھی پاک ہونا ضروری ہے، آپ اگر ایک گندے  ظرف میں صاف و شففاف پانی ڈالینگے تو ظرف میں جاتے ہی گندا ہو جایئے گا اور پینے لائق نہیں رہے گا۔
     ماہ مبارک رمضان کا پیغامِ ہے کیا؟
     ماہ مبارک رمضان کا اہم ترین پیغامِ  ’’قرآن اور اہلبیت(علیہم السلام)‘‘ ہیں۔
     لہذا رمضان المبارک میں ہم کو  قرآن اور اہلبیت (علیہم السلام) کی معرفت پر خاص توجہ دینا چاہیئے۔ قرآن پر توجہ اس لیئے کہ رمضان قرآن کی بہار ہے:«لِكُلِّ شَيْ‏ءٍ رَبِيعٌ وَ رَبِيعُ الْقُرْآنِ شَهْرُ رَمَضَان؛ ہر چیز کے لئے بھار ہے اور قرآن کی بھار ماہ رمضان ہے»[اصول كافي، ج:۲، ص:۶۳۰]  اور اہلبیت (علیہم السلام) کی معرفت اس لیئے کہ رمضان کی حقیقت شبِ قدر ہے اور  شب قدر کی حقیقت اہلبیت(علیہم السلام) بالخصوص صاحب زمان(عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف)۔
*اصول کافی، محمد ابن یعقوب کلینی، دار الكتب الإسلامية، تھران، ۱۴۰۷ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
www.welayatnet.com
Online: 29